اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی کے حلقے این اے 53 اسلام آباد سے آج اپنی انتخابی مہم کا آغاز ورکرز کنونشن سے خطاب کرکےکریں گے۔تحریک انصاف کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق عمران خان این اے 53 اسلام آباد سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اور سہ پہر تین بجے کنونشن سینٹر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ورکرز کنونشن سینٹر میں اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے قومی اسمبلی کے نامزد امیدوار، کارکن اور رہنما شریک ہوں گے۔ورکرز کنونشن سے اسد عمر، راجہ خرم نواز اور علی اعوان بھی خطاب کریں گے۔کنونشن میں شرکت کے لیے اسلام آباد بھر کے کارکنان کو دعوت دی گئی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments