راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو الیکشن کے لیے ’جیپ‘ کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اس بار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑرہے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے انہیں انتخابی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اس بار 4 حلقوں سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں دو صوبائی اور دو قومی اسمبلی کے حلقے شامل ہیں۔چوہدری نثار این اے 63، این اے 59، پی پی 12 اور پی پی 10 سے انتخابی میدان میں اتر رہے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے ریٹرننگ افسران کو انتخابی نشان میں ’جیپ‘ الاٹ کرنے کی درخواست دی تھی۔ریٹرننگ افسران نے چوہدری نثار کو چاروں حلقوں سے ان کی درخواست پر ’جیپ‘ کا انتخابی نشان الاٹ کردیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments