اسلام آباد سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرستیں آویزاں کردی گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں پر 76 امیدوار میدان میں ہوں گے جب کہ این اے 53 سے سب سے زیادہ 36 امیدوار آمنے سامنے ہوں گے اور اسی حلقے میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان مدمقابل ہوں گے۔وفاقی دارالحکومت کے حلقہ این اے 54 سے 28 امیدوار میدان میں ہوں گے جہاں اسد عمر کا مقابلہ (ن) لیگ کے انجم عقیل سے ہوگا جب کہ پییلز پارٹی کے عمران اشرف اسی حلقے سے میدان میں ہوں گے۔این اے 54 سے مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما عبدالحفیظ ٹیپو بطور آزاد امیدار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔اسلام آباد سے مسلم لیگ (ن) کے طارق فضل چوہدری، پیپلزپارٹی کے افضل کھوکھر اور تحریک انصاف کے خرم نواز بھی آمنے سامنے ہوں گے۔اس کے علاوہ حلقہ این اے 52 میں سب سے کم امیدوار سامنے آئے ہیں جہاں 12 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments