سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگران حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے اور سابق حکومت کی ناکام پالیسی کی سزا عوام کو نہ دی جائے۔خورشید شاہ نے نگران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے، سابقہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی سزا عوام کو نہ دی جائے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ہم پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، نگران حکومت کو گزشتہ حکومت کی ڈگر پر نہیں چلنا چاہیے اور فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments