کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند کو انتخابات میں حصہ لینے کےلیے نا اہل قرار دے دیا۔یاد رہےکہ گزشتہ روز بلوچستان ہائیکورٹ نے ہی پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک کو بھی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا۔ریٹرننگ افسر نے تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند کے جعلی ڈگری اور قتل کےمقدمات کے الزامات میں کاغذات نامزدگی مسترد کرتےہوئے انہیں نااہل قرار دیا تھا جس کےبعد انہوں نے ایپلٹ ٹریبونل میں اپیل کی جس نے آر او کا فیصلہ برقرار رکھا۔
تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر لانگو پرمشتمل دو رکنی بینچ نے سردار یار محمد رند کی اپیل پر سماعت کی اور گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
Load/Hide Comments