لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت اور اس کے گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی جبکہ مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔لاہور اور اس کے گردونواح میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، جس کا سلسلہ اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔بارش کے باعث ریواز گارڈن میں بجلی کے تاروں سے کرنٹ لگنے کے نتیجے میں ریواز گارڈن چوکی کے ڈرائیور امانت اور رضاکار شاہ زیب جاں بحق ہو گئے۔قرطبہ چوک پر موٹر سائیکل پر سوار اکبر نامی نوجوان بجلی کے تاروں سے چھو جانے جبکہ چائنا اسکیم میں بھی کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔گمٹی بازار میں ایک جوتوں بنانے کے کارخانے کی چھت گرنے سے 2 مزدور جاں بحق ہوئے۔بارش کے باعث مختلف واقعات میں زخمی ہونے والے 10 افراد مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments