جج کی غیر موجودگی، نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر کی غیر موجودگی کے باعث 9 جولائی تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک نے نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء اور نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے۔خواجہ حارث نے عدالت کے روبرو کہا کہ وہ جج محمد بشیر کی موجودگی میں جرح چاہتے ہیں۔جس پر احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس کی سماعت 9 جولائی تک کے لیے ملتوی کردی۔العزیزیہ ریفرنس کی گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے دوران خواجہ حارث نے واجد ضیاء پر جرح کی تھی، جس کا سلسلہ آج بھی جاری رہنا تھا، تاہم آج سماعت نہ ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں