غیر قانونی تعیناتیاں: پی ٹی آئی سندھ کے رہنما لیاقت جتوئی کیخلاف ریفرنس تیار

راولپنڈی: نیب نے تحریک انصاف سندھ کے رہنما لیاقت جتوئی کےخلاف ریفرنس تیار کرلیا۔ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی میں تحریک انصاف سندھ کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ لیاقت جتوئی کے خلاف کیس ہے جس میں ریفرنس بھی تیار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کاکہنا ہےکہ ریفرنس میں لیاقت جتوئی پر متبادل توانائی ڈیولپمنٹ بورڈ میں غیرقانونی تعیناتیوں کا الزام ہے جب کہ سابق وزیراعظم شوکت عزیز بھی اس کیس میں نامزد ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی نے نیب ریفرنس پر گرفتاری سے بچنے کےلیے اعلیٰ عدلیہ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی تاہم نیب 12 جولائی کو سپریم کورٹ میں لیاقت جتوئی کی ضمانت کی مخالفت کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں