لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے قابلِ اعتراض ویڈیوز بناکر ایک خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق شہری رضوان احمد نے تحریری شکایت کی تھی کہ عبداللہ نامی شخص قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر اس کی ہمشیرہ کو بلیک میل کررہا ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد انیس کے مطابق چھاپہ مار ٹیم نے ملزم عبداللہ کو مال روڈ پر واقع ایک ریسٹورنٹ سے گرفتار کیا۔خالد انیس کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے ویڈیوز کا ڈیٹا برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ملزم کا تعلق تحصیل چشتیاں سے بتایا گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments