کراچی: انسدا دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کی جس کے دوران ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزم کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا، راؤ انوار پر نقیب اللہ کے قتل اور اغواء کے الزام سمیت دوسرے کیس میں دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ہے۔نقیب اللہ قتل کیس کے تفتیشی افسرایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ نقیب اللہ کیس کے مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے جو انتہائی بااثر ہیں اور ان سے متعلق معلومات حاصل کرنے میں مشکلات ہیں۔ڈاکٹر رضوان نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں سے مفرور ملزمان کی سفری معلومات مانگی ہیں جو اب تک موصول نہیں ہوئیں جب کہ ہم نے تمام صورتحال سے عدالت کو آگاہ کیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments