لندن: متحدہ قومی موومنٹ کی بنیاد رکھنے والے رہنماؤں میں شامل سلیم شہزاد لندن میں انتقال کر گئے۔ سلیم شہزاد گردے اور جگر کے سرطان میں مبتلا تھے جس کے علاج کے لئے وہ لندن کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھے۔مرحوم نے سوگواران میں بیوہ اور 5 بیٹیوں کو چھوڑا ہے جب کہ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی تدفین دو روز بعد لندن میں ہی ہوگی۔سلیم شہزاد کے اہلخانہ کے مطابق وہ 2015 سے جگر اور گردے کے کینسر میں مبتلا تھے جنہیں چند روز قبل طبیعت بگڑنے پر مغربی لندن کے ایک اسپتال میں علاج کے لیے لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 36 گھنٹے انتہائی اہم قرار دیے تھے۔ خیال رہے کہ سلیم شہزاد نے کراچی میں 1992 کے دوران ہونے والے آپریشن کے بعد خود ساختہ جلا وطنی اختیار کر لی تھی اور وہ 6 فروری 2017 کو دبئی سے کراچی پہنچے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments