کراچی: پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر پاکستانی ثقافت کے رنگوں اور یہاں کے رہن سہن کو بہت پسند کرتے ہیں ایسے میں وہ سڑک پر بیٹھے حجام سے بال کٹوا کر اسے سے بے حد متاثر بھی ہوئے۔حال ہی میں مارٹن کوبلر نے کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایک فٹ پاتھ پر موجود حجام محمد سے اپنے بال بھی کٹوائے۔انہوں نے بال کٹواتے وقت تصاویر بنوائیں اور ٹوئٹر پر شیئر کیں جس میں انہوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ٹوئٹ میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے جرمن سفیر نے لکھا کہ ’کراچی کی گلیوں میں بال کٹوائے!! حجام محمد سے مل کر اچھا لگا، وہ یہ کام کر کے اپنی بیوی اور 6 بچوں کی کفالت کرتا ہے، امید کرتا ہوں اپنے اگلے دورے پر اس سے پھر سے ملاقات ہوگی‘۔جرمن سفیر کی اعلیٰ ظرفی پر کئی صارفین نے ان کے عمل کو سراہا اور ان کو ایک فٹ پاتھ کے حجام سے بال کٹوانے پر خوب داد دی۔ایک صارف محمد حنیف کا کہنا تھا کہ یہ کافی زبردست بات ہے کہ جرمن سفیر نے ایک عالیشان دکان کے بجائے ایک سڑک پر غریب کی دکان پر جانے کو ترجیح دی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments