اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اسلام آباد گن ایند کنٹری کلب کی اراضی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسپورٹس بورڈ کو اسے ٹیک اوور کرنے کی اجازت دے دی۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے گن کلب اراضی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سماعت کے آغاز پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے دو دن کی مہلت طلب کی جس پر چیف جسٹس نے مہلت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تفصیل بتائی جائے۔چیف جسٹس نے کہا کہ گن اینڈ کنٹری کلب اسپورٹس بورڈ کی اراضی پر بنایا گیا ہے، اس کی کوئی قانونی منظوری نہیں اور کوئی قانونی چیز عمل میں نہیں لائی گئی ہے، کلب میں مارکی بھی بنادی گئی ہے۔سپریم کورٹ نے گن اینڈ کنٹری کلب کو غیر قانونی قرار دیا اور حکم دیا کہ کلب کی زمین اسپورٹس بورڈ ٹیک اوور کرلے اور اگر مارکی اسپورٹس بورڈ کی حدود میں آرہی ہے تو اس پر بھی قبضہ کرلیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments