اسلام آباد: پاکستان نے جی پی ایس اور جی آئی ایس سے مزین اپنے دو سیٹلائٹس لانچ کر دئیے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق سیٹلائٹ پی ایس ایس آر 1 اور پاک ٹیس اے 1 صبح 8 بجکر57منٹ پر چین سے لانچ کیے گئے، جنہیں مکمل طور پر پاکستان میں ہی تیار کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیٹلائٹس کی تیاری سے پاکستان کا کمرشل انحصار انتہائی کم ہو جائے گا اور ڈیٹا کلیکشن، پلاننگ، ریسورس مینجمنٹ اور معیارِ زندگی بہتر ہوگا۔دفتر خارجہ کے مطابق سیٹلائٹس لانچنگ سے پانی کے بحران، سیلاب اور قحط جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ ان سیٹلائٹس کی مدد سے بارش کے پانی کی مقدار کو جانچنے اور اسٹوریج کی پلاننگ میں مدد ملے گی۔دوسری جانب پاکستان میں جنگلات کی صورتحال اور پلاننگ میں بھی یہ سیٹلائٹس مددگار ثابت ہوں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments