اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کٹاس راج کیس میں سیمنٹ فیکٹریوں کو میٹھے پانی کے استعمال سے روک دیا۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں کٹاس راج کیس سے متعلق سماعت ہوئی، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سیمنٹ فیکٹریاں کروڑوں روپے کا مفت پانی حاصل کررہی ہیں اور اربوں روپے کا پانی کھاگئے، پاکستان سے لے رہے ہیں پر پاکستان کو کچھ دے نہیں رہے، حکومتیں سیمنٹ فیکٹریوں سے ملی ہوئی ہیں۔جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ سیمنٹ فیکٹریاں میٹھے پانی کا قومی خزانہ لوٹ رہی ہیں، ہم نے چار ماہ سے پانی کی رقم وصول کرنے کا کہا ہوا ہے، پنجاب حکومت نے سیمنٹ فیکٹریوں پر اب تک کیوں ٹیکس نہیں لگایا، ہم خود ٹیکس نافذ کریں گے۔عدالت نے سیمنٹ فیکٹریوں کو میٹھے پانی کے استعمال سے روک دیا اور سماعت یکم اگست کو ملتوی کرتے ہوئے تمام ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments