کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم معطل ایس ایس پی راؤ انوار کی درخواست ضمانت پر فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد 5 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آج محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم راؤ انوار کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور انہیں 10 لاکھ روپے زرضمانت مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔راؤ انوار کے علاوہ دیگر 4 ملزمان کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی ہے جس پر ابھی وکلا کے دلائل چل رہے ہیں اور عدالت اس حوالے سے آنے والے دنوں میں فیصلہ کرے گی۔بعد ازاں عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت 27 جولائی تک ملتوی کردی جب کہ دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت 16 جولائی کو ہوگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments