پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران ہونے والے خودکش حملے کے 2 زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق یکہ توت دھماکے میں زخمی ہونے والا شخص محمد عادل دوران علاج چل بسا جب کہ 7 زخمی اب بھی زیرعلاج ہیں۔اسی طرح خیبر ٹیچنگ اسپتال میں بھی ایک زخمی دم توڑ گیا جہاں دو زخمیوں کو اب بھی امداد دی جارہی ہے، خیبرٹیچنگ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے 12 زخمیوں کو علاج کے بعد فارغ کیا جاچکا ہے۔ دوسری جانب بیرسٹر ہارون بلور کی شہادت پر خیبرپختونخوا بار کونسل کی کال پر تین روزہ سوگ اور ہڑتال جاری ہے جس کے پیش نظر صوبے بھر میں وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments