کراچی: قومی ایئر لائن نے اسلام آباد اور کراچی سے حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے پہلی سرکاری فلائٹ پی کے 7001 مدینہ منورہ کے لیے 300 سے زائد حاجیوں کو لے کر روانہ ہوئی۔پی آئی اے کی دوسری پرواز اسلام آباد سے روانہ ہوئی، جس میں 327 عازمین حج کو مدینہ روانہ کیا گیا۔پرواز سے قبل عازمین کو مناسک حج اور سعودی قوانین سےمتعلق بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی ہیڈ آف مشن حبیب اللہ بخاری کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے عازمین حج کے لیے بہترین اقدامات کیے ہیں اور کوشش ہے کہ انہیں بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عازمین حج کا کہنا تھا کہ قرعہ اندازی سے لے کر ایئرپورٹ تک حکومت کے انتظامات بہت اچھے ہیں اور تمام معلومات بذریعہ میسج ان تک پہنچائی جارہی تھیں۔حاجی کیمپ میں بھی عازمین نے انتظامیہ کے روئیے کی تعریف کی۔عازمین کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ مدینہ منورہ میں بھی پاکستانی سفارتخانہ ان کی مکمل رہنمائی اور مدد کرے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments