اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ ڈے پر بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لیے سیکریٹری پاور ڈویژن کو خط لکھ دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق 25 جولائی کو صبح 8 سے شام 6 بجے تک پولنگ ہوگی، جس کے فوراً بعد گنتی کا عمل شروع کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے 25 اور 26 جولائی کو بجلی کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے خط میں کہا کہ انتخابی عمل کو ہموار بنانے کے لیے بجلی کی بلاتعطل فراہمی ممکن بنائی جائے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی وجہ سے 25 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔دوسری جانب ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ووٹنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے، اس سے قبل پولنگ کا وقت صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہوتا تھا، تاہم اب اسے شام 6 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments