کوئٹہ: بلوچستان کے قلعہ سیف اللہ میں ہر قسم کے جلسے اور جلوسوں پر تاحکم ثانی پابند عائد کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ظفر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ سانحہ مستونگ اور سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں ضلع بھر میں ہر قسم کے جلسے جلوس پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا اطلاق اگلے حکم تک رہے گا۔
ڈی سی قلعہ سیف اللہ کا کہنا ہے کہ انتخابی امیدواروں کی کانوائے کی صورت میں آمدورفت پر بھی پابندی ہوگی، انتخابی امیدواروں کے ساتھ صرف 5 گاڑیوں کی اجازت ہوگی۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ بلوچستان کے شہر مستونگ میں 13 جولائی کو بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی کی انتخابی مہم میں خودکش حملے میں 131 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
Load/Hide Comments