دالبندین میں بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملے میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس اور لیویز اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دالبندین میں بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ملک کی ترقی، خوشحالی اور جمہوریت کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں۔چیرمین سینیٹ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ملکی ترقی کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل مستونگ میں بھی بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی جلسے خود کش دھماکے کے نتیجے میں سراج رئیسانی سمیت 180 کے قریب افراد شہید ہو گئے تھے۔
Load/Hide Comments