لہو گرمانے والے نغمے اور گیت ہمیشہ ہی انتخابی جلسوں اور ریلیوں کی رونق بڑھاتے ہیں لیکن لاہور میں ایک ایسے شاعر اور نغمہ نگار بھی ہیں، جن کی خدمات کسی ایک پارٹی کے لیے مخصوص نہیں۔خانپور ضلع رحیم یار خان کے رہائشی ارشد خان ایک ایسے انوکھے لکھاری اور گائیک ہیں، جو بیک وقت مسلم لیگ (ن)، تحریکِ انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کے لیے نغمے لکھ کر ان کے جلسوں کی شان بڑھاتے ہیں۔ارشد خان کے مطابق انہوں نے 1990 سے باقاعدہ طور پر سیاسی شاعری کا آغاز کیا۔انہوں نے بتایا کہ وہ سیکڑوں سیاسی گیت اور فلمی گانوں کی پیروڈی لکھ چکے ہیں، لیکن مسلم لیگ (ن) نے انہیں خصوصی پذیرائی بخشی۔ارشد خان کا کہنا ہے کہ ‘سیاسی جماعتیں وطنِ عزیز کے ماتھے کا جھومر ہیں اور وہ دعاگو رہتے ہیں کہ پاک وطن میں جمہوریت پھلے پھولے اور وہ امن کا گہوارہ بن جائے’۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments