الیکشن مہم ختم: 13 پرتشدد واقعات میں 3 امیدواروں سمیت 185 افراد جاں بحق ہوئے

پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف تابڑ توڑ آپریشنز اور کارروائیوں سے امن و امان کی مجموعی صورتحال بہت بہتر ہوئی لیکن رواں سال کی انتخابی مہم کے ایک ماہ کے دوران دو صوبوں میں خودکش حملوں، بم دھماکوں اور فائرنگ سمیت 13 پرتشدد کارروائیوں میں 3 امیدواروں سمیت لگ بھگ 185 افراد جاں بحق جبکہ 350 زخمی ہوئے۔تاہم اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت پنجاب اور سندھ محفوظ رہے۔واضح رہے کہ سال 2013 کی انتخابی مہم کے ایک ماہ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں، خودکش حملوں اور دہشت گردی کے 100 سے زائد بڑے واقعات میں 300 سے زائد شہری جاں بحق جبکہ 600 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں