پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے انہیں انتخابات میں واضح برتری پر مبارکباد دی ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ گزشتہ روز انتخابات کے موقع پر بھی پی ٹی آئی کی جیت کے لیے پر امید تھیں اور اب واضح برتری پر انہوں نے عمران خان کو مبارکباد دی۔سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں جمائما نے کہاکہ ’22 سال بعد تمام تر مشکلات، جدوجہد اور قربانیوں کے بعد میرے بیٹے کے والد پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہیں‘۔انہوں نے لکھا کہ ’عمران خان کی کامیابی خود پر یقین اور شکست کے آگے سر تسلیم خم نہ کرنے کی بہترین مثال ہے‘۔جمائما نے چیئرمین پی ٹی آئی کو یاد دلایا کہ ’عمران خان کے لیے یہ چیلینج ہے کہ وہ یاد رکھیں کہ وہ کیوں سیاست میں آئے ہیں‘۔بعد ازاں انہوں نے اپنے سابق شوہر عمران خان کو مبارک باد بھی پیش کی۔
اس سے قبل انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ ’عمران خان کا 1997کا پہلا الیکشن یاد ہےجب وہ سیاست میں نئے آئے تھے جس میں وہ غیر آزمودہ اور نظریاتی تھے‘۔انہوں نے بتایا کہ ’میں ان کی کال کا لاہور میں انتظار کر رہی تھی، اس وقت سلیمان 3 ماہ کا تھا، الیکشن کے بعد عمران نے فون کیا اور کہا ہم نے شکست میں کلین سویپ کیا ہے میں سن کر ہانپنے لگی لیکن وہ دوسری جانب قہقہ لگا رہے تھے‘۔
Load/Hide Comments