پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت بننے کے واضح امکانات کے ساتھ ہی کئی دہائیوں سے بیرون ملک مقیم عمران خان کا مداح واپس پاکستان لوٹ آیا۔گزشتہ 30 سال سے اسپین میں مقیم پاکستانی نژاد انور خان اپنا سب کچھ بیچ کر کئی ہزار کلومیٹر کا سفر بذریعہ سڑک طے کرکے پاکستان پہنچے ہیں، جنہیں امید ہے کہ عمران خان کی قیادت میں حقیقی تبدیلی آئے گی۔64 سالہ انور خان 80 کی دہائی میں روزگار کی تلاش میں بیرون ملک گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے سعودی عرب گئے اور پھر اسپین منتقل ہوگئے۔ لیکن جیسے ہی انہیں پی ٹی آئی کی حکومت کی نوید ملی، انہوں نے سب کچھ فروخت کرکے پاکستان کی راہ لی اور خصوصی گاڑی میں سڑک کے راستے وطن واپس پہنچ گئے۔انور خان کے بقول، ‘پاکستان میں تبدیلی آرہی ہے اور جو پاکستانی باہر ہوتے ہیں، وہ اس حوالے سے زیادہ محسوس کرتے ہیں’۔انور خان کی خصوصی گاڑی میں بستر، کچن اور سٹنگ ایریا بھی موجود ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments