پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی نومنتخب رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر کا کہنا ہے کہ وہ اگر آج لیڈر بنی ہیں تو یہ ان کے لیڈر عمران خان کا خواب تھا، جو پورا ہوگیا۔وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو میں زرتاج گل کا کہنا تھا کہ ہمیں نمائندگی دینا عمران خان کا ویژن ہے اور آج میرا رکن قومی اسمبلی ہونا عمران خان کے خواب کی تعبیر ہے۔جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سردار عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر نامزد کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جہاں انسان اور جانور ایک ہی گھاٹ پر پانی پیتے ہوں، وہاں سے وزیراعلیٰ نامزد کرنا بہت بڑی بات ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی پورے پنجاب اور جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ نشستیں ہیں۔واضح رہے کہ زرتاج گل 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 191 (ڈیرہ غازی خان) سے مسلم لیگ (ن) کے صفدر اویس خان لغاری کے مقابلے میں 25 ہزار زیادہ ووٹ لے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں، جنہیں بہت سراہا جارہا ہے۔زرتاج گل کے والدین کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے،جنہوں نے اپنی تعلیم لاہور سے حاصل کی اور پھر تحریک انصاف میں بطور رضاکار شمولیت اختیار کی اور اب وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی پہنچ چکی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments