اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کے لیے نادرا کو اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی ہدایت دے دی۔الیکشن کمیشن آفس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی زیرصدارت ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ووٹنگ پر اجلاس ہوا جس میں نادرا حکام نے بھی شرکت کی۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کےمطابق نادرا کو تمام اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی ہدایت دے دی گئی جو یکم تا 15 ستمبر تک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینےکی پلاننگ کرلی گئی ہے، رجسٹرڈ ہونے والے ووٹرز اکتوبر کے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کا حق تسلیم کرتے ہوئے انہیں ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے متعلق حکم جاری کیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments