کراچی: بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں حسین لوائی اور طحہٰ رضا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔کراچی کی بینکنگ کورٹ کے جج طارق مسعود کھوسو نے جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت کی جس سلسلے میں کیس میں گرفتار نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی اور طحہٰ رضا کے وکیل شوکت حیات نے عدالت کے روبرو دلائل دیئے۔شوکت حیات نے ملزمان حسین لوائی اور طحہٰ رضا کی درخواست ضمانت کی استدعا کی جو عدالت نے مسترد کردی۔عدالت نے حکم دیا کہ کیس کی تفتیش ابھی جاری ہے لہٰذا اس اسٹیج پر ملزمان کو ضمانت نہیں دی جاسکتی۔واضح رہےکہ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگر 6 ملزمان نے عدالتوں سے حفاظتی ضمانت حاصل کررکھی ہے۔جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کے کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور بھی نامزد ہیں جب کہ نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی اور طحہٰ رضا جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، اس کے علاوہ فریال تالپور سمیت کیس کے 4 ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت لے رکھی ہے، ایف آئی اے نے کیس میں سابق صدر آصف زرداری سمیت 20 ملزمان کو مفرور قرار دیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments