کراچی: مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور بیٹے عبدالغنی مجید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس کے ایک ملزم عبدالغنی مجید کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں پیش کیا جہاں ملزم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم کورات بھرجاگا کرتفتیش کی جاتی ہے، ملزم کاطبی معائنہ کرایا جائے، ملزم عبدالغنی مجید کو برین ہیمرج کا خطرہ ہوگیا ہے۔ملزم کے وکیل نے استدعا کی کہ عبدالغنی مجید کو انٹرنل بلڈنگ ہورہی ہے ان کے طبی معائنے کا حکم دیا جائے جب کہ انور مجید کو عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیں وہ اسپتال میں ہیں۔اس موقع پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ ملزم سے تفتیش ابھی نامکمل ہے لہٰذا ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے انور مجید اور عبدالغنی مجید کے جسمانی ریمانڈ میں 27 اگست تک توسیع کردی جب کہ عدالت نے ملزم عبدالغنی مجید کا طبی معائنہ کراکے رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیاہے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے نے جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کے کیس میں آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید اور ان کے بیٹے اے جی مجید کو سپریم کورٹ سے گرفتار کیا تھا۔ایف آئی اے نے اسی کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو چوتھی بار تحقیقات کے لیے بھی طلب کرلیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments