اسلام آباد: صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج دوپہر 12 بجے تک جمع کروائے جاسکیں گے۔صدارتی انتخاب کے لیے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال بدھ (29 اگست) کو صبح 10 بجے تک ہوگی اور صدارتی امیدوار جمعرات (30 اگست) تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور اُسی روز ایک بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔ملک کے تیرہویں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبر کو ہوگی اور سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل الیکٹورل کالج صدر مملکت کا انتخاب کرے گا۔چیف الیکشن کمشنر ریٹرنگ آفیسر جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور سینٹ و قومی اسمبلی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پریزائیڈنگ آفیسر کی ذمہ داری سر انجام دیں گے۔پولنگ کا عمل صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی پارلیمنٹ ہاؤس میں پولنگ کے عمل میں حصہ لیں گے جبکہ ارکان صوبائی اسمبلی اپنی متعلقہ اسمبلیوں میں قائم پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ میں حصہ لیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments