نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل آج حلف اُٹھائیں گے، اسمبلی رکنیت سے مستعفی

کراچی: سندھ کے نامزد گورنر عمران اسماعیل آج صوبے کے 33 ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اُٹھائیں گے۔حلف برداری کی تقریب شام 6 بجے گورنر ہاؤس کراچی میں ہوگی، جہاں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ عمران اسماعیل سے عہدے کا حلف لیں گے۔تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ سندھ، کابینہ کے اراکین اور سیاسی رہنما و دیگر افسران شرکت کریں گے۔دوسری جانب عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔نامزد گورنر سندھ نے استعفیٰ اسپیکر اسمبلی کے نام بھیجا جو رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے سیکریٹری اسمبلی کے دفتر میں جمع کرایا۔عمران اسماعیل کا کہنا ہےکہ حلف اٹھانے کے بعد وہ گورنر ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کریں گے بلکہ اپنے ذاتی گھر میں ہی رہیں گے اور گورنر ہاؤس کے صرف دفتر کو استعمال کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں