کراچی: منی لانڈرنگ کیس سے متعلق ایف آئی اے حکام نے تصدیق کی ہےکہ رقم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد 400 کے لگ بھگ ہے جن میں سینئر بیوروکریٹس اور سابق وزراء بھی شامل ہیں۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کررہی ہے جس سلسلے میں بیان ریکارڈ کرانے کےلیے آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کل ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں پیش ہوئے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے جس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔یف آئی اے حکام نے تصدیق کی ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں رقم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد 400 کے لگ بھگ ہے، ان افراد میں سیاستدان اور بیوروکریٹس سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہےکہ منی لانڈرنگ کیس کے پہلے مرحلے میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جب کہ دوسرے مرحلے میں 400 افراد کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے پیسوں سے فائدہ اٹھانے والوں کی فہرست ایف آئی اے تیار کر رکھی ہے، ان افراد میں سندھ کے سابق وزراء شامل بھی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں مختلف سینئر بیوروکریٹس کی فہرستیں بھی تیار ہیں جن میں سے کچھ بیوروکریٹس انتقال کرچکے ہیں
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments