اسلام آباد: وفاقی میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کےتحت آئندہ ماہ مزید 8 سے 10 وزراء کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ اس وقت 16 وزرا اور 5مشیروں پر مشتمل ہے اور کئی وزارتیں اب تک خالی ہیں جن کے قلمدان وزیراعظم کے پاس ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو وزارتوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ بہت ساری وزارتیں خالی ہونے کی وجہ سے حکومتی مشینری اپنا کام درست طریقے سے انجام نہیں دے پارہی اور فیصلہ سازی کے اقدمات میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو بتایا گیا کہ جس طرح اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہورہا ہے لیکن اس کے 6 وزرا کے عہدے خالی ہیں جن میں مواصلات، پاور ڈویژن، نیشنل فوڈ سیکیورٹی، نجکاری، شماریات اور آبی وسائل شامل ہیں، ان وزارتوں کے فیصلے سیکریٹری کی حد تک تو ہوسکتے ہیں لیکن اہم فیصلے نہیں ہو پارہے۔شہریار آفریدی کو وزیر مملکت برائے داخلہ بنانے کا فیصلہ.ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے خالی وزارتوں کو پر کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے جس کے بعد آئندہ ماہ 8 سے 10 وزرا کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments