اسلام آباد: ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچے تو دفتر خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے باضابطہ مذاکرات کریں گے اور دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ جواد ظریف وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے جب کہ ان کی عسکری رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں بھی متوقع ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کے بعد کسی بھی ملک کے وزیرخارجہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی 5 ستمبر کو پاکستان آرہے ہیں جب کہ امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے بھی تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈن فورڈ آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاپان کے وزیر مملکت خارجہ امور بھی 2 روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے، جاپانی وزیر مملکت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments