اسلام آباد: سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے امریکی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد پر وزیراعظم عمران خان کو ان سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ وزیراعظم کو امریکی وزیرخارجہ کی آمد پر ان سے ملاقات نہیں کرنی چاہیے، امریکی وزیرخارجہ سے وزیراعظم کی ملاقات پروٹوکول کےخلاف ہے لہٰذا امریکی وزیر خارجہ کی اپنے ہم منصب سے ملاقات ہونی چاہیے۔سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ کی بات چیت کا ٹرانسکرپٹ پبلک کیا گیا، ٹرانسکرپٹ کو پبلک کرنا دباؤ ڈالنے کا نیا اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے دوسری بار پاکستان کے فنڈز روک لیے ہیں، امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اخراجات کی رقم ادانہیں کررہا، پاکستان امریکا سے کوئی امداد نہیں لے رہا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments