اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی) بنانے کا حکم دیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی، اس موقع پر ڈی جی ایف آئی، انور مجید اور آصف زرداری کے وکیل پیش ہوئے۔سماعت کے دوران انور مجید فیملی کے وکیل شاہد حامد اور وکیل اعتزاز احسن نے بھی جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف دلائل دیے جس کے بعد عدالت نے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا جن کے ارکان کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہم جے آئی ٹی بنا رہے ہیں جو ہر15 دن میں رپورٹ دے گی جب کہ سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو رینجرز کی سیکیورٹی دینے کا بھی حکم دیا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ان کے پاس مہارت نہیں اس لیے جے آئی ٹی بنارہے ہیں، اگر ملزمان نے کچھ نہیں کیا تو ماہرین سے کلین چٹ مل جائیگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments