پشاور: تحریک انصاف کے رہنما شہرام ترکئی نے قائداعظم سے متعلق غیر مصدقہ ٹوئٹ پر معذرت کرلی۔گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات شہرام ترکئی نے قائداعظم سے متعلق ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انگریزی اخبار کا تراشہ منسلک تھا جب کہ ٹوئٹ میں قیام پاکستان کے وقت قائداعظم سے چندے کا مطالبہ منسوب کیا گیا تھا۔شہرام ترکئی نے غیر مصدقہ ٹوئٹ پر معذرت کرلی ہے اور ٹوئٹ کے ذریعے کہا ہےکہ حقائق کے منافی معلومات کی بنا پر ٹوئٹ ہٹادیا ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ جو غلطی سرزد ہوئی اس پر معذرت خواہ ہوں۔واضح رہے کہ غیر مصدقہ ٹوئٹ پر شہرام ترکئی کو سوشل میڈیا صارفین اور عوام کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments