کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرائم اور گاڑیاں چوری کرنے کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا اور بیرون ملک سے آئے افراد بھی محفوظ نہ رہے۔کراچی کی سڑکوں پر دندناتے جرائم پیشہ افراد نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے، شہر کی گلیوں اور سڑکوں پر مسلح افراد کھلے عام شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیتے ہیں جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس تمام صورتحال پر بے بس نظر آتے ہیں۔کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں گزشتہ روز دبئی سے آنے والی فیملی کو لوٹ لیا گیا، ڈاکو زیورات، ضروری دستاویزات اور نقدی لوٹ کر با آسانی فرار ہوئے۔اس کے علاوہ 9 ستمبر کو ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، اس واردات میں فیڈرل بی ایریا بلاک 13 سے دو چور موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوئے۔اینٹی کار لفٹنگ سیل ( اے سی ایل سی) کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں رواں سال کے 8 ماہ میں 33 سرکاری گاڑیاں چھینی یاچوری کی گئیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments