اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہری کی شہادت پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔گزشتہ روز خنجر سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 52 سالہ شہری گفتار حسین شہید ہوا۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی اور شہری کی شہادت پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔اس سلسلے میں پاکستان میں تعینات بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ میں ڈی جی جنوبی ایشیا و سارک ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ جے پی سنگھ کے حوالے کیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments