العزیزیہ ریفرنس:نوازشریف کے وکلاء کی 13 ستمبر تک سماعت ملتوی کرنےکی استدعا مسترد

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کے دوران نواز شریف کے وکلاء نے کارروائی جمعرات (13 ستمبر) تک کے لیے ملتوی کرنے کی استدعا کی، جسے احتساب عدالت نے مسترد کردیا۔احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد ارشد ملک نے سابق وزیراعظم کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی۔سماعت کے موقع پر نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت لایا گیا۔آج سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث ہائی کورٹ میں مصروفیت کی وجہ سے پیش نہ ہوئے۔خواجہ حارث کے معاون وکیل شیر افگن اسدی نے عدالت سے استدعا کی کہ کارروائی کو جمعرات تک کے لیے ملتوی کردیا جائے۔معاون وکیل شیر افگن اسدی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف و دیگر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر دلائل کے لیے آج اور کل کا دن مختص کیا ہے اور دلائل کی تیاری کے باعث خواجہ حارث کل یہاں پیش نہیں ہوسکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی سزا معطلی اور بریت کی درخواستوں پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوتی ہے۔جس پر احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دیئے کہ ‘یہاں بھی روزانہ کی بنیاد پر ہی سماعت ہوتی ہے’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں