زیراعظم عمران خان نے حکومت میں آتے ہی سادگی اپنانے کا اعلان کیا تھا اور وزیراعظم ہاﺅس میں نہ رہنے کا فیصلہ کیا جبکہ و ہ اس وقت ملٹری سیکریٹری ہاﺅس میں رہائش پذیر ہیں جبکہ انہوں نے اضافی گاڑیاں بھی نیلام کرنے کا اعلان کر رکھاہے تاہم اب حکومت نے گاڑیوں کے علاوہ کیبنٹ ڈویژن کے ہیلی کاپٹر اور وزیراعظم ہاﺅس کیلئے لائی گئی خصوصی بھینسوں کی نیلامی کا بھی اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہاہے کہ کیبنٹ ڈویژن کے پاس چار ہیلی کاپٹر موجود ہیں جو کہ زیر استعمال نہیں ہیں اور اب انہیں بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیاہے جبکہ وزیراعظم ہاﺅس میں آٹھ بھینسیں بھی ہیں جو کہ نوازشریف نے اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے رکھیں تھی ، انہیں بھی نیلام کیا جائے گا ۔