پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں واقع جوڈیشل کمپلیکس میں ایک شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں وکیل سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کا واقعہ دشمنی کی بناء پر پیش آیا، جہاں ایک شخص نے اپنے مخالف پر فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مذکورہ شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم وہاں سے گزرنے والے ایک وکیل اس کی زد میں آگئے جبکہ کینٹین کا ایک ملازم اور جوڈیشل کمپلیکس میں آنے والا ایک کلائنٹ بھی زخمی ہوا۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔دوسری جانب زخمی ہونے والے تینوں افراد کو طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے وکیل کی شناخت ایڈووکیٹ یوسف ریاض کے نام سے ہوئی ہے۔ایس ایس پی کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس موجود ہوتی تھی، تاہم فائرنگ کرنے والا شخص کمپلیکس کے گیٹ کے بجائے ایکسائز آفس کے گیٹ سے اندر آیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments