نقیب قتل کیس: راؤ انوار کا محرم کے بعد اہم پریس کانفرنس کرنے کا عندیہ

کراچی: نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد سابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) راؤ انوار نے محرم الحرام کے بعد اہم پریس کانفرنس کرنے کا عندیہ دے دیا۔نقیب قتل کیس کی سماعت کے بعد کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں راؤ انوار نے کہا کہ ‘5 اعلیٰ افسران بھی جے آئی ٹی میں تفتیش صحیح نہیں کر سکے، حتیٰ کہ جے آئی ٹی میں میرا فون نمبر تک غلط درج کیا گیا’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میری پوسٹنگ لازمی ہوگی، مجھ پر صرف الزامات ہیں’۔

نقیب قتل کیس کی سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی

اس سے قبل نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت آج انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔سماعت کے دوران سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔تاہم کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کی رخصتی کے باعث 11 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں