لاہور: پنجاب حکومت نے گھریلو ملازمین کے لیے بھی ہفتہ وار چھٹی لازم قرار دینے کے لیے قانونی سازی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق گھروں میں کام کرنے والے افراد کو قانون سازی کے ذریعے تحفظ دیا جائے گا اور اس سلسلے میں ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے انہیں بھی لیبر لاز کے دائرہ کار میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے لیبر لاز میں مناسب ترمیم سے گھریلو ملازمین کو تنخواہ اور ان کی ہفتہ وار چھٹی کو لازم قرار دینے کے لیے قانونی سازی کا فیصلہ کیا ہے۔حکومتی اقدام کے بعد گھریلو ملازمین پر تشدد اور مار پیٹ جیسے واقعات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments