اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا اعلیٰ سطح کا وفد اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا، اس حوالے سے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) پالیسی بورڈ کا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔ایس ای سی پی پالیسی بورڈ کا اجلاس سیکرٹری خزانہ کی زیر صدارت ہوگا، جس کے دوران 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ایس ای سی پی نے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے ورکنگ پیپر تیار کرلیا ہے، جس میں ملک کے اندر اور باہر پیسوں کی لین دین کی نشاندہی کے لیے اقدامات کی تجاویز دی گئی ہیں۔اکتوبر کے دورے میں ایف اے ایف ٹی کی ٹیم پاکستان کے اقدامات کی روشنی میں اُسے گرے لسٹ سے نکالنے یا بلیک لسٹ کرنےکی سفارشات مرتب کرے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments