نوابشاہ میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دیسی ساختہ بم موٹرسائیکل سوار دو افراد کے بیگ میں ہی پھٹ گیا، ایک زخمی ملزم کو حراست میں لے گیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا، آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار دو افراد جیسے ہی گبچانی میں ریلوے پھاٹک کے قریب پہنچے تو ان کے پاس موجود بیگ میں دھماکا ہوگیا جس سے زوہیب جمالی نامی شخص زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق دونوں افراد دیسی ساختہ بم بیگ میں رکھ کر لے جارہے تھے کہ بم بیگ کے اندر ہی پھٹ گیا، تاہم ریلوے ٹریک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔زخمی ہونے والے زوہیب جمالی کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔دھماکے کے مقام سے ایک پاسپورٹ بھی ملا ہے جس کے بارے میں پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ فرار ملزم کا پاسپورٹ ہے۔ادھر آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے ریلوے ٹریک کے قریب دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی شہید بینظیرآباد سے تفصیلی انکوائری رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments