اسلام آباد: احتساب عدالت نے نندی پور پاور پلانٹ ریفرنس میں نامزد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 7 ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 24 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر نے نندی پور پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت نے بابر اعوان اور راجا پرویز اشرف سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔احتساب عدالت نے ریفرنس کی نقول ملزمان کے حوالےکردیں اور فرد جرم عائد کرنے کے لیے 24 اکتوبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔سماعت کے دوران راجا پرویز اشرف نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو نوٹس جاری کردیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments