ملتان: سیاحت کے فروغ اور خواتین کی تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے پنجاب کے سیاحتی مقامات کا موٹرسائیکل پر سفر کر نے والی بائیکر گل افشاں صبح سویرے ملتان سے لاہور کے راستے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگئیں۔بائیکر گل افشاں اپنے 12 دنوں کے ٹور پر پنجاب کو ایکسپلور کرنے نکلی ہوئی ہیں اور انہوں نے ٹور کے 9 دن مکمل کرلیے ہیں۔انہوں نے اپنے ٹور کا آغاز اٹک سے کیا تھا۔ گل افشاں پہاڑی علاقے فورٹ منرو اور ڈی جی خان سے ہوتی ہوئی ملتان پہنچیں اور اب وہ لاہور اور پھر راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگئیں۔گل افشاں کا کہنا ہے کہ ان کے ٹور کا مقصد خواتین کی تعلیم کو اجاگر کرنا ہے۔وہ اپنے اس ٹور کے ذریعے دنیا کو بتانا چاہتی ہیں کہ پاکستان خواتین کے لیے ایک محفوظ ملک ہے۔گل افشاں کا کہنا تھا، ‘میں دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے، جب میں اکیلے سفر کرسکتی ہوں تو اور لوگ بھی یہاں آسکتے ہیں’۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments