کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 12 مئی سے متعلق ایک اور مقدمے میں مئیر کراچی وسیم اختر پر فرد جرم عائد کردی۔سانحہ 12 مئی کے کیس سے متعلق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 4 مزید مقدمات کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں میئر کراچی وسیم اختر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے 12 مئی سے متعلق تھانہ ائیرپورٹ کے کیس میں وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جب کہ ملزمان نے کمرہ عدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سانحہ 12 مئی کی تحقیقات اور ذمے داران کا تعین ہوناچاہیے۔واضح رہے کہ عدالت 12 مئی سے متعلق ایک اور مقدمے میں وسیم اختر اور دیگر پر پہلے ہی فرد جرم عائد کرچکی ہے اور کیس میں 9 مفرو ملزمان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments