کراچی میں جعلی بینک اکاؤنٹ کا ایک اور کیس اُس وقت سامنے آیا، جب کورنگی میں سرکاری ملازمت کرنے والی ایک خاتون کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹس کے مطابق کورنگی کی رہائشی محکمہ صحت کی ملازمہ ثروت زہرہ کو اپنے بینک اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کا علم اُس وقت ہوا، جب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انہیں ٹیکس نوٹس بھیجا۔متاثرہ خاتون کے بیٹے دانیال حیدر نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ کے نام پر فیڈرل بی ایریا میں واقع نجی بینک میں اکاؤنٹ کھلوایا گیا، جس میں ٹرانزیکشن کیمیکل کمپنی کے نام سے ہوئی ہے۔مذکورہ جعلی بینک اکاؤنٹ کی تحقیقات ایف بی آر نے کی ہیں اور اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے بھی خاتون کو طلب کیا ہے ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments